کراچی: کانٹریکٹ اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج، متعدد گرفتار

Last Updated On 05 August,2019 04:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پریس کلب کے سامنے ارلی چائلڈ سکول پراجیکٹ کے کانٹریکٹ اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اساتذہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے بیریئر لگا کر راستہ بند کردیا۔ مظاہرین پی ٹی آئی ایم پی اے راجہ اظہر کی قیادت میں سندھ اسمبلی پہنچے جہاں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ اساتذہ 29 روز سے اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، سندھ حکومت مظاہرین کے مطالبات منظور کرنے کے بجائے ان کو دلاسہ دے رہی ہیں۔