ظفروال: نواحی گاوں سے بھارتی ساختہ 2 انٹی ٹینک بارودی سرنگیں برآمد

Last Updated On 05 August,2019 01:02 pm

ظفروال: (دنیا نیوز) ظفروال کے نواح میں واقع نالہ ڈیک گاؤں لہڑی کلاں کے مقام سے بھارتی ساختہ دو انٹی ٹینک بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں جنہیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے تحویل میں لے لیا۔

ٹینک شکن مائن 30 اور 10 پاونڈ وزنی اور بھارتی ساختہ ہے، ریت بھرنے والے مزدوروں نے بم دیکھ کر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس تھانہ ظفروال نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو موقع سے ہٹا دیا۔

حکام نے سول ڈیفنس سکواڈ نارووال کو اطلاع دے دی جس نے موقع پر پہنچ کر بم والی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔ سیلابی پانی میں بہ کر آنے والی بارودی سرنگوں کو بی ڈی ایس نے اپنی تحویل میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واضح رہے کہ آئے روز بھارت پانی میں بارودی سرنگیں بہا دیتا ہے اگر اس پر بھاری وزن آ جائے تو بڑا ساںحہ رونما ہو سکتا ہے۔