لاہور: کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب

Last Updated On 26 July,2019 07:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں تیز رفتار کار کی زد میں آ کر پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں‌ کامیاب ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ قلعہ گجر سنگھ کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا، عقب سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ 

پولیس اہلکار کی سرفراز کے نام سے شناخت ہوئی ہے جسے فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ اس دوران ڈرائیور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کار بھگا لے گیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔