آئے روز حادثات، وزارت ریلوے کا نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ

Last Updated On 24 July,2019 09:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریلوے حکام نے اکبر ایکسپریس کے حالیہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو قرار دیدیا۔ کمیٹی نے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی میڈیکل اور مینٹل ہیلتھ رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی کو ریلوے حکام نے حالیہ ٹرین حادثات پر بریفنگ دی جس میں انجن کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی سفارش کی گئی۔ فیڈرل کوآرڈینیٹر انسپکٹر ریلوے نے کمیٹی کے روبرو انکشاف کیا کہ اکبر ایکسپریس کے ڈرائیور نے ریڈ سگنل کو فالو نہیں کیا جس کی وجہ سےحادثہ پیش آیا۔ بظاہر لگ یہ رہا ہے کہ ڈرائیو کو نیند آ گئی تھی لیکن اسسٹنٹ ڈرائیور نے بھی بریک نہیں لگائی۔

سیکرٹری ریلوے سکندر سلطان راجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ فیصلہ ہوا ہے مزید نئی ٹرینیں نہیں چلائیں گے، پرانی ٹرینوں کو بھی چیک کیا جائے گا کہ ان میں سے کتنی محفوظ ہیں؟