سانگھڑ: کھڈرو کے قریب بس اور رکشہ میں ٹکر،8 افراد جاں بحق، 24 زخمی

Last Updated On 13 July,2019 02:24 pm

سانگھڑ: (دنیا نیوز) کھڈرو کے قریب بس اور رکشہ میں المناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ حادثے میں رکشہ ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا۔