پی آئی اے: کراچی سے لندن تک بغیر اے سی کے سفر، کئی کی حالت خراب

Last Updated On 25 April,2019 03:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو کراچی سے لندن کا سفر اے سی کے بغیر ہی کرا دیا۔ سیکڑوں مسافر طیارے میں پسینے سے شرا بور ہو کر نڈھال ہو گئے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 787 نے خراب ایئر کنڈیشن سسٹم کے منزل کی جانب اڑان بھر لی۔ طیارے میں سوار ہر چھوٹا، بڑا، خواتین و مرد پسینے میں شرا بور ہو گئے جو معلوماتی لٹریچر، رسالوں اور اخباروں کو پنکھا بنا کر ایک دوسرے کو ہوا دیتے رہے۔

گرمی سے دو خواتین کی حالت بگڑ گئی۔ طیارے میں موجود ڈاکٹر نے سنبھالا دیا۔ مسافروں کا کہنا ہے جہاز کے ٹیک آف سے قبل اے سی بند تھا لیکن مسافروں سے جھوٹ بولا گیا کہ ٹیک آف کے بعد اے سی چل جائے گا۔

انٹرنیشنل روٹ پر پی آئی اے کی یہ سروس ادارے کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔