اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، گورنر ہاوس میں عمران خان سے کاروباری شخصیات اور تاجروں نے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم عمران خان نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے کراچی آنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ کے مسائل حل کروں، حکومت تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے، اب پاکستان کی معیشت پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائی جاسکتی، ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے، ان مسائل کے حل کیلئے ہمیں تاجروں کی مدد چاہیئے، کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے، کاروباری برادری شراکت دار بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے۔
ملاقات میں وفاقی وزراء علی زیدی، حماد اظہر، فیصل واؤڈا، مشیران عبدالرزاق داؤد، عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹرعشرت حسین اور چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی موجود تھے۔