اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انھیں گلدستہ بھی بھجوایا۔
خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو آج طبیعت ناساز ہونے پر پمز ہسپتال اسلام آباد داخل کروا دیا گیا تھا۔ بتایا گیا کہ انھیں دوا کھانے پر ری ایکشن ہوا، انھوں نے گلے کی تکلیف پر اینٹی بائیوٹک گولی کھائی تھی، طبیعت ناساز ہونے پر انھیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ تاہم بعد ازاں ان کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔