نواز شریف سے ملاقاتیں محدود کرنے پر متوالوں کا جیل کے باہر احتجاج

Last Updated On 04 July,2019 12:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف سے ملاقاتیں محدود کرنے پر متوالوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر احتجاج کیا اور اس دوران پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔

لیگی رہنما بھی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ اس موقع پر لیگی رہنما پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، ہم سب کا نظریہ ایک ہے، پروڈکشن آرڈر پارلیمنٹیرین کا حق ہے، حکومتی اراکین پر بھی بہت سے الزامات ہیں۔

رانا تنویر نے کا کہنا تھا کہ ظلم کے ذریعے جمہوریت کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، رانا ثنا اللہ کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ سب کے سامنے ہے، عمران خان ہر چیز کو بائی پاس کر رہے ہیں۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی قومی سطح کا منصوبہ ہے، ان کو متنازع بنانا نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہے، خیبرپختونخوا میں کھیلوں کا ایک منصوبہ بھی نہیں بنایا گیا۔