پی ٹی آئی کی کور کمیٹی قائم، وزیراعظم عمران خان سربراہ ہوں گے

Last Updated On 04 July,2019 12:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اہم قومی و سیاسی معاملات پر مشاورت کے لیے تحریک انصاف کی کور کمیٹی قائم کر دی گئی، وزیراعظم عمران خان سربراہ ہوں گے۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے 21 رکنی کور کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کور کمیٹی میں عبدالعلیم خان، ارشدداد، اسدعمر، بابر اعوان، فواد چودھری، غلام سرور، محمود خان، شاہ محمود قریشی، عاطف خان، محمد میاں سومرو، مراد سعید، نعیم الحق، پرویز خٹک، قاسم سوری، عثمان بزدار، سیف اللہ نیازی، یار محمد رند، شفقت محمود، شیریں مزاری، علی حیدر زیدی اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔

کور کمیٹی اہم قومی، سیاسی و تنظیمی معاملات پر غور اور پالیسی سازی پر مشاورت کرے گی۔ وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کور کمیٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔