اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف ن لیگ کے سیاسی مورچے میں واضح شگاف کا ثبوت ہے، پنجاب کے ارکان اسمبلی موروثی غلامی کیلئے تیار نہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات ن لیگی قیادت کی آمرانہ سوچ، شاہانہ مزاج اور سیاسی لمیٹڈ کمپنی کے خلاف بغاوت ہے، یہ ارکان موروثی غلامی کے لئے تیار نہیں، ن لیگ کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی قیادت، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کا رونا رونے والوں کے منہ سے سے مڈ ٹرم انتخابات کی بات کون سی جمہوریت ہے ؟۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے، مغلیہ شاہی خاندان کے خلاف علم بغاوت کا مطلب نئے پاکستان کے قافلے، نظریے اور قیادت پر اعتماد ہے۔