'حکومت کی تھرڈ کلاس کارکردگی، پورا ملک مہنگائی سے سلگ رہا ہے'

Last Updated On 24 June,2019 12:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق حکومت کی کارکردگی تھرڈ کلاس ہے، پورا ملک مہنگائی سے سلگ رہا ہے، دکاندار آج بدعاؤں پر اتر آئے ہیں، پہلے بھی منی بجٹ میں عوام کو سبز باغ دیکھائے گئے۔

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا خواب پورا نہ ہوا، اس حکومت کی کارکردگی دیکھ کر یاد آیا تھرڈ کلاس کیا ہوتا ہے، نااہل، نالائق حکومت کا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے وزیراعظم دھمکیوں پر اتر آئے، آج پورا پاکستان سلگ رہا ہے، ٹی وی سٹار وزیراعظم نے 10 روز میں 2 خطاب کیے، حکومت بتائے تعلیم کے بجٹ کو آدھا کیوں کیا گیا ؟ 2011 سے ایک ہی بھاشن دیا گیا ہسپتال بنایا اور ورلڈکپ جیتا۔