جسٹس سلیم جیسر کا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار

Last Updated On 18 June,2019 11:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سلیم جیسر نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، مسیح الدین، گلزار احمد اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنیوالا دوسرا بینچ ٹوٹ گیا۔ ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجوا دیا گیا۔

اس سے قبل بھی جسٹس کے کے آغا نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ ملزم مسیح الدین، گلزار احمد اور دیگر نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔