'دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے خواتین کو ڈھال بنایا'

Last Updated On 15 June,2019 02:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دینے، جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیلئے اپنی خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کے تقدس کا پامال کیا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عواشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دونوں خاندانوں کو اپنے اعمال کا محاسبہ کرنا چاہئے، احتساب کے عمل کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر قائم کرنے کی جانب گامزن ہیں جہاں مرد اور عورت کی تفریق کے بغیر قانون کا یکساں اطلاق ہی بنیادی اصول تھا۔