عوام کا درد اور احساس وزیراعظم کی تقریر کا بنیادی جزو تھا: فردوس عاشق

Last Updated On 12 June,2019 11:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کا درد اور احساس وزیراعظم کی تقریر کا بنیادی جزو تھا۔

اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوامی وزیراعظم نے قوم سے دل کی بات کر کے ان کے دل جیت لئے، عمران خان کا خطاب قوم کی آواز ہے۔ ملک و قوم پر مسلط دو خاندانوں کے استحصالی راج پر کاری ضرب لگا کر حقیقی عوامی تبدیلی لانا ان کا عظیم کارنامہ ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے نہایت متوازن بجٹ پیش کیا جو معیشت کے استحکام اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گا، ٹیکس وصولی کی مجوزہ پالیسی مؤثر ہوگی، صحت و تعلیم میں بہتری کا منصوبہ لائق تحسین ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور وزراء کی تنخواہوں میں کمی تاریخی فیصلے ہیں۔