شدید گرمی کے بعد گجرات میں ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا

Last Updated On 06 June,2019 02:28 pm

گجرات: (دنیا نیوز) گجرات اور لالہ موسی میں بارش سے عید کا مزا دوبالا ہو گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں رم جھم کا امکان ہے۔

 دوسری طرف لاہور میں صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کی تمازت میں کچھ کمی آئی تاہم سورج نکلنے کے بعد حدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر بے مثل اسلام آباد میں بھی سورج کرنیں بکھیر رہا ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی، کراچی میں پارہ 40 تک جانے کا امکان ہے۔

 آج ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 38، لاہور 43، کراچی 40، فیصل آباد اور ملتان 43، سکھر 48، تربت 47، جیکب آباد 49، مٹھی 48، سبی، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو 47 اور بہاولنگر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔