بی بی سی کی پاکستان کیخلاف خبر جھوٹ کا پلندہ ہے، ترجمان پاک فوج

Last Updated On 03 June,2019 10:17 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی پاکستان مخالف خبر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بی بی سی کی 2 جون کی خبر صحافتی اقدار کے منافی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی پاکستان میں خفیہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی خبر جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اس سارے معاملے کو بی بی سی کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔