شمالی وزیرستان: پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور دھماکا، سپاہی امل شہید

Last Updated On 02 June,2019 09:56 am

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ دھماکے میں 26 سالہ سپاہی امل شاہ شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا، ایک ماہ کے دوران دہشتگرد کارروائیوں میں 5 جوان شہید جبکہ 31 زخمی ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے سہولت کار گرفتار کیے گئے، سہولت کاروں کی گرفتاری کے بعد خار کمر میں 25 مئی کا واقعہ ہوا۔