فرشتہ قتل کیس تحقیقات میں نیا موڑ، ڈی این اے میں زیادتی ثابت نہیں ہوئی

Last Updated On 29 May,2019 11:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فرشتہ قتل کیس تحقیقات میں نیا موڑ، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔

بچی کی جانب سے ملزم کو شناخت کرنے پر ملزم نے بچی کے پیٹ میں خنجر گھونپ دیا۔ پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزم کو 36 گھنٹوں کے اندر پکڑ لیا جائے گا۔

پولیس کو موصول پوسٹمارٹم رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ فرشتہ کیساتھ زیادتی کی کوشش ہوئی۔ فرشتہ نے زیادتی سے بچنے کے لیے مزاحمت کی۔ پولییس ذرائع کا کہنا تھا کہ فرشتہ نے ملزم کو شناخت کر لیا تھا۔ شناخت ظاہر ہونے پر ملزم نے فرشتہ کو ناف پر خنجر مارا۔ خنجر لگنے سے فرشتہ کا کافی زیادہ خون بہہ گیا۔ ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔