فرشتہ قتل کیس میں پیش رفت: جیو فینسنگ کے بعد 6 مشتبہ افراد شارٹ لسٹ

Last Updated On 28 May,2019 02:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فرشتہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، جیو فینسنگ کے بعد 6 مشتبہ افراد شارٹ لسٹ کر لیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فرشتہ قتل کیس کی ابتدائی جوڈیشل انکوائری رپورٹ بھی تیار کر لی گئی جس میں ایس ایچ او، تفتیشی اور محرر کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، تینوں افسران نے ڈی ایس پی اور ایس پی کو حساس کیس سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔ آئی جی نے تمام ایس ایچ اوز کو ایسے حساس کیسزمیں جلد مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزارت داخلہ کو بھی فرشتہ قتل کیس میں روزانہ کی بنیاد آگاہ کیا جا رہا ہے۔