پولیو مہم کیخلاف پراپیگنڈا، خیبرپختونخوا حکومت کا متعلقہ سکولوں کیخلاف سخت ایکشن

Last Updated On 29 May,2019 10:38 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیو ویکسین کیخلاف پراپیگنڈا مہم کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 7 سکولوں کو سیل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو ویکسین کے خلاف خیبر پختونخوا میں پراپیگنڈا کرنے پر حکومت نے متعلقہ سکولوں کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے۔ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی اور ضلعی انتطامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے پولیو مہم کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے 7 نجی سکول سیل کر دیے ہیں۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا کا اس بارے میں کہنا تھا کہ سکولوں کی انتظامیہ پولیو ویکسین کیخلاف پراپیگنڈا اور نفرت پھیلانے میں ملوث تھی۔ پشاور میں خوف وہراس پھیلایا گیا بلکہ اس کی وجہ سے ٹیموں پر حملے بھی ہوئے۔