اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، ان لینڈ ریونیو سروس کے سینیر افسر علی محمد نے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شبر زیدی کی تقرری آئین اور قانون کے مطابق نہیں، ان کی تقرری مفادات کے ٹکراو کا مقدمہ ہے، شبر زیدی کی تقرری سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، وہ چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہیں، ٹیکس معاملات میں ایف بی آر پیش ہوتے تھے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شبر زیدی کو کام سے فوری روکا جائے۔ درخواست میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن، شبر زیدی اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا۔