سانحہ داتا دربار: شہید اہلکاروں کے اہلخانہ کیلئے شہدا پیکج کی منظوری

Last Updated On 13 May,2019 08:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی درخواست پر سانحہ داتا دربار میں شہید 5 پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کے لئے شہدا پیکج کی منظوری دیدی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی درخواست پر زیر التوا 21 دیگر خاندانوں کیلئے بھی پیکج کی منظوری دی گئی۔ 26 شہدا کے خاندانوں کو منظور کردہ پیکج کے مطابق چیک مل جائیں گے۔

پیکج کے مطابق ورثا کو 30 لاکھ روپے اور خاندان میں ایک فرد کو محکمہ پولیس میں ملازمت دی جائے گی۔ متاثرہ خاندانوں میں سے 8 کا تعلق لاہور سے ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 7 راولپنڈی، 3 فیصل آباد جبکہ 2 خاندانوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ بہاولپور، خوشاب، حافظ آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور خانیوال پولیس کا ایک ایک شہید بھی پیکج میں شامل ہے۔