ہریش کمپنی کیس: آصف زرداری کی 15 مئی تک عبوری ضمانت منظور

Last Updated On 08 May,2019 12:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی 15 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے سابق صدر کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ہریش کمپنی کیس میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور تفتیشی افسر محمد کامران کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے 9 مئی کو طلب کیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے اور کیسز کی تفصیلات مہیا کی جائیں۔