وزیر اعظم 12 جون سے 3 روزہ دورے پر برطانیہ جائیں گے

Last Updated On 09 May,2019 03:28 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیر اعظم عمران خان 12 جون جو 3 روزہ دورے پر برطانیہ جائیں گے، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ بر طانیہ ہو گا، وزیر اعظم کرکٹ ورلڈکپ کے دوران پاکستان کا ایک میچ بھی دیکھیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان برطانیہ میں قیام کے دوران اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ امور اور باہمی تجارتی پر مذاکرات کریں گے۔ پاکستانی کمیونٹی سے ان کی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں جب کہ وہ برطانوی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ برطانیہ کے دوران خطے کی سلامتی خصوصا افغانستان میں قیام امن سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔