حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی نہ ملنے کا شوق ہے، مونس الہٰی کا ٹویٹ

Last Updated On 14 April,2019 09:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز سے ملاقات کی خبروں پر حیرانگی ہے، میرے والد وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بننا چاہتے۔

مونس الہیٰ نے اپنے ایک ٹویٹ میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی خبروں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ملاقات کی خبروں پر حیران ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ حمزہ شہباز سے کوئی ملاقات ہوئی نہ مجھے ملنے کا کوئی شوق ہے۔ میرے والد چودھری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بننا چاہتے، ہم مکمل طور پر عمران خان کے نامزد عثمان بزدار کو سپورٹ کر رہے ہیں۔