گرفتاری کی کوشش، حمزہ شہباز کا بیان بھی سامنے آگیا

Last Updated On 06 April,2019 03:34 pm

لاہور (دنیا نیوز) نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی کوشش پر بیان دیتے ہوئے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ غیرجمہوری حکومت کےآمرانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کےاحکامات کےباوجودگرفتاری کیلئےآناغیرقانونی ہے، نیب عدالتی فیصلےکااحترام کرے۔

ماڈل ٹائون میں شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ن لیگی ورکرز بڑی تعداد میں موجود رہے جبکہ صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی، اس دوران ن لیگی کارکنوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں ہیں۔

اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ک پرامن احتجاج کارکنوں کاجمہوری حق ہے،نہتےکارکنوں پرلاٹھی چارج کی مذمت کرتاہوں۔

دوسری جانب نیب لاہور کا کہنا ہے حمزہ شہباز کی گرفتاری کا اقدام قانونی ہے، سیاست کی نذر نہ کیا جائے، حمزہ شہباز قانون ہاتھ میں نہ لیں، گرفتاری دے دیں۔

حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے پر نیب لاہور نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ قانونی اور ہر لحاظ سے قابل عمل ہیں، نون لیگ کے ورکرز اور گارڈ اپنے سیاسی رہنماؤں کی آشیر باد پر ماحول کو خراب کر رہے ہیں اور کار سرکار میں مداخلت کے مرتکب ہو رہے ہیں

نیب لاہور کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ قانونی ہیں، قانون کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں، نیب کی جانب سے وارنٹ آف اریسٹ پر عملدرآمد اور موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، ملزم حمزہ شہباز کو باقاعدہ آگاہ کیا جاتا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قومی ادارے سے تعاون کرتے ہوئے گرفتاری دے دیں۔