میاں نواز شریف کے دل اور گردوں کا ایم آر آئی مکمل

Last Updated On 03 April,2019 06:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نجی ہسپتال میں دل اور گردوں کا ایم آر آئی مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق گردن اور دماغ میں خون کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے یہ ٹیسٹ کرائے گئے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے ذاتی معالج ڈاکٹڑ عدنان کے ہمراہ گلبرگ کے نجی ہسپتال پہنچے اور وہاں سوا دو گھنٹے تک دل اور گردوں کی ایم آر آئی کروائی۔

مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دل کی دھڑکن کو ترتیب میں لانے کے لئے پیس میکر اور آئی سی ڈی تجویز کی گئی ہے۔ میاں نواز شریف تمام ٹیسٹ کروانے کے بعد واپس جاتی امرا روانہ ہو گئے۔