نواز شریف کا آج پھر طبی معائنہ، مختلف ٹیسٹ کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 29 March,2019 03:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نواز شریف آج 3 بجے شریف میڈیکل سٹی جائیں گے جہاں سابق وزیراعظم کے مختلف ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں 2 گھنٹے تک طبی معائنہ کیا گیا، شوگر اور بلڈ پریشر نارمل، بلڈ کے سیمپل لئے گئے، حتمی علاج کا فیصلہ رپورٹس آنے پر ہوگا۔

سابق وزیراعظم کی مکمل میڈیکل رپورٹس ملنے پر لندن میں ڈاکٹر لارنس سے رابطہ کیا جائے گا اور آئندہ علاج کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاہم 6 ہفتوں میں علاج ممکن ہے یا نہیں ؟ حتمی علاج کا فیصلہ رپورٹس کی روشنی اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے بعد ہو گا۔