ضمانت قبل از گرفتاری: آصف زرداری نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Last Updated On 27 March,2019 11:54 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے درخواست ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں، معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے، نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔