وزارت مذہبی امور کی جانب سے اسلام آباد میں ہولی کی تقریب کا اہتمام

Last Updated On 27 March,2019 12:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہولی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سب نے ملکر اس تہوار کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔

مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور نے ہولی کی تقریب سجائی، ہر سو رنگ بکھرے تو ہندو   مسلم   کرسچن اور سکھ سبھی ایک ساتھ نطر آئے۔

رنگوں میں نہائے وطن کے یہ نوجوان پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان میں خوشیاں مل کر ہی منائی جاتی جبکہ بچوں نے ملی نغمے پیش کر کے لہو گرمادیا۔ ہندو مذہب کے مطابق ہولی کا تہوار بہار کی آمد کا اعلان ہے تو اس بات کا عکاس بھی کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی یوں ہی صدا قائم و دائم رہے گی۔

مذہب اور ذات پات سے بالاتر ہو کر پاکستان میں ہولی کا تہوار منانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں نہ صرف مکمل آزاد ہیں بلکہ پوری قوم کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔