لاہور: (دنیا نیوز) لیڈی ہیلتھ ورکرز پنجاب نے صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد چوتھے روز دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز پنجاب رخسانہ نور نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں انہوں نے ہمارے مطالبات تسلیم کیے۔
رخسانہ نور کا کہنا تھا کہ 25 سال پرانا مسئلہ آج حل ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ ہمارے بنیادی مطالبات منظور ہو چکے ہیں۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس 25 اپریل پیر کے روز ہوگا۔