حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد میں سماجی تنظیم نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سماجی اتحاد کی جانب سے پریس کلب کے سامنے کیے جانے والے احتجاج میں شامل مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی. مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں.
مقررین نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، اس دہشت گردی کے اصل ذمہ دار دنیا بھر کے متعصب سیاست دان اور متعصب میڈیا ہے جس کے اسلام دشمن پروپیگنڈے کے سبب یہ دہشت گردی ہوئی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے، اقوام متحدہ دہشت گردی کےواقعے کا سخت نوٹس لے۔