بلاول زرداری پر کیسز، کارکن چوروں کا تحفظ کرنے نکلے: زلفی بخاری

Last Updated On 20 March,2019 03:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) زلفی بخاری کا کہنا ہے بلاول زرداری پر کیسز تھے، ورکرز چوروں کو تحفظ دینے نکلے ہیں، غلط کام پر سینہ زوری ہو تو ایکشن لینا بنتا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کراچی میں ورکرز ریمیٹنس کاونٹرکا افتتاح کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ بلاول زرداری کے کیسز تھے ورکرز چوروں کو تحفظ دینے نکلے ہیں، غلط کام پر سینہ زوری کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا بنتا ہے۔

 زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرا رہے ہیں، کراچی میں اوورسیز پاکستانیوں کی زمین سے قبضہ خالی کرانا اسی لیے مشکل ہے کہ یہاں مافیا کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا جہانگیر ترین ملک کے سب سے بہترین زرعی ماہر ہیں انکی خدمات حاصل کرنے کے لیے انہیں کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے بلایا گیا۔