نندی پور پاور ریفرنس: 7 ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے نوٹس جاری

Last Updated On 08 March,2019 02:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں 7 ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت پیر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔

 نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس کے ملزمان میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور بابر اعوان کے علاوہ سابق سیکرٹری قانون ریاض کیانی، مسعود چشتی اور سابق کنسلٹنٹ شمیلہ محمود شامل ہیں۔ سابق سیکرٹری شاہد رفیق اورسابق جوائنٹ سیکرٹری ریاض محمود بھی نامزد ملزم ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام ملزمان پیر 11 فروری کو فرد جرم کیلئے حاضری یقینی بنائیں ۔

سابق وزیر قانون بابر اعوان نے نندی پور بجلی گھر ریفرنس میں بریت کی درخواست واپس لے لی۔ بابر اعوان نے بریت درخواست واپس لینے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ خواتین کے عالمی دن پر ضعیف والدہ کو ملنے گئے تو انہوں نے مروجہ قانون پر چلنے کی ہدایت کی۔