سرکاری املاک پر پلازے کی تعمیر، راجہ بشارت کیخلاف انکوائری کا آغاز

Last Updated On 06 March,2019 03:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر قانون راجہ بشارت کا اہم سکینڈل منظر عام پر آ گیا، اینٹی کرپشن نے سرکاری املاک پر پلازہ تعمیر کرنے کے الزام میں ق لیگ کے رہنما کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن بلدیات نے بطور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن معاملے کی انکوائری کے لیے ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز کوحکم جاری کیا۔ راجہ بشارت اور دیگر کے خلاف یونین کونسل دھمیال راولپنڈی میں ناجائز تعمیرات کا الزام ہے۔ راجہ بشارت اور دیگر نے 25سال پرانے اوور ہیڈبرج اور زیر زمین واٹر ٹینک کو غیر قانونی طورپر کمرشل پلازے میں تبدیل کیا ہے۔

راجہ بشارت و دیگر کے خلاف شفیق الرحمن نامی شخص کی درخواست پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔