بھارت کی بزدلانہ حرکت، سوشل میڈیا پر لوگوں نے انڈیا کے خوب لتے لیے

Last Updated On 26 February,2019 02:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کی بزدلانہ حرکت پر سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے بھارت کے خوب لتے لیے، لوگوں نے جعلی کاروائی کا خوب مذاق اڑایا۔

بھارتی دراندازی، سوشل میڈیا پر بھی دشمن کو منہ توڑ جواب، ٹوئٹر پر بالاکوٹ، پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ایک صارف نے لکھا پاک فضائیہ کے آنے کے بعد بھارتی طیارے بھاگ گئے۔

زیبو نامی صارف نے طنزیا ٹویٹ کیا کہ بھارتی طیارے ہزار کلو ٹماٹر پھینک کر بھاگ گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی حملے میں کئی درخت مارے گئے اور زخمی بھی ہوئے۔

یاد رہے بھارتی طیاروں کی مظفر آباد سیکٹر میں دراندازی کی کوشش پر شاہینوں کے فضا میں بلند ہوتے ہی بزدل بھارتی طیارے بدحواسی کے عالم میں بالاکوٹ کے قریب ہتھیار پھینک کر بھاگ گئے۔ وزیرا عظم عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سوچیں گے نہیں فوری جواب دیں گے جبکہ آرمی چیف بھی مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے احکامات دے چکے ہیں۔