نواز شریف کا جناح ہسپتال میں آٹھواں روز، دل کے مرض بارے کوئی فیصلہ نہ کیا جا سکا

Last Updated On 22 February,2019 10:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی انجیو گرافی کے معاملے پر شریف خاندان خاموش، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے انجیو گرافی نہ ہونے کا سارا ملبہ حکومت پر ڈال دیا۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا جناح ہسپتال میں آٹھویں روز بھی دل کے مرض بارے کوئی فیصلہ نہ کیا جا سکا۔ جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی انجیو گرافی تجویز کی تھی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مریم نواز دونوں ہسپتال آئے لیکن انجیو گرافی کے بارے سوال کا جواب نہ دیا جبکہ سپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف نیب کارروائی کو شہباز شریف نے افسوسناک قرار دے دیا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے انجیو گرافی نہ کرانے کا ملبہ حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف کی صحت خراب ہوئی تو حکومت ذمہ دار ہو گی۔