اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف 7 روز سے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ آج ان کی والدہ، بھائی شہباز شریف اور بیٹی مریم نواز نے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔
سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کہتے ہیں کہ نواز شریف کے دل کے مرض کا علاج نہیں ہو رہا، تاخیر پر تشویش ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کا جناح ہسپتال میں آج ساتویں روز روٹین کے ٹیسٹ کئے گئے۔
اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف بڑے بھائی کی عیادت کیلئے پہنچے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں نواز شریف کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جا سکتا۔
میاں نواز شریف کی والدہ بھی بیٹے کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچیں اور کہا کہ ان کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد میرے بیٹے کو صحت دے۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دل کے مرض کا علاج نہیں ہو رہا، تاخیر پر تشویش ہے۔ مریم نواز بھی ہسپتال پہنچیں لیکن میڈیا سے گفتگو کے بغیر ہی واپس چلی گئیں۔