وزیراعظم اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Last Updated On 18 February,2019 09:04 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط، معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھی شرکت

وزیراعظم نے حاجیوں کی امیگریشن اور سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا اور ان سے درخواست کی کہ سعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید تین ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں مقیم ہیں، آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستانیوں کا خیال رکھا جائے اور سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کیساتھ نرمی کا سلوک کیا جائے۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔