سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، بھارتی اسلحہ اور بارود برآمد

Last Updated On 06 February,2019 09:01 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری، سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے گاؤں منرہ میں آپریشن کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے مختلف قسم کی بندوقیں، راکٹ لانچر، بھاری اور ہلکی مشین گنیں اور گولیاں برآمد ہوئیں۔