قائمہ کميٹی برائے مذہبی امور نے نئی حج پاليسی مسترد کر دی

Last Updated On 04 February,2019 06:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سينيٹ کی قائمہ کميٹی برائے مذہبی امور نے نئی حج پالیسی مسترد کر دی۔ قائمہ کميٹی برائے مذہبی امور کے چيئرمين مولانا عبدالغفور حيدری نے کہا کہ حج اخراجات ميں اضافہ کر کے حکومت نے غريبوں پر ڈرون حملہ کيا ہے۔ مدينہ کي رياست کے دعويداروں کے پاس سينما گھر بنانے کیلئے اربوں روپے، مگر حج سبسڈی کے ليے پيسے نہيں ہیں۔

کراچی میں سينيٹ کی قائمہ کميٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی نئی حج پاليسی کو مسترد کرتے ہوئے اخراجات ميں اضافے کو ڈرون حملہ قرار دے ديا۔

اجلاس کے بعد ميڈيا سے گفتگو میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حيدری نے حکومت پر کڑی تنقيد کی اور کہ کہا وفاقی وزير اور سيکريٹری مذہبی امور
کے پاس اجلاس ميں شرکت کے ليے وقت نہيں، حج پالیسی کرپشن کا نیا منصوبہ ہے، اس معاملے کو ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔