حج اخراجات میں اضافہ مسترد، سینیٹ میں اپوزیشن کا احتجاج

Last Updated On 01 February,2019 12:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے حج اخراجات میں اضافہ مسترد کر دیا۔ سینیٹ میں حج اخراجات میں اضافے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا، نوٹس سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کیا گیا۔

سینیٹر مشتاق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حج پالیسی بہت مایوس کن ہے، پورے پاکستان کے لوگ اس پالیسی سے پریشان ہوگئے ہیں، حکومت کو حج اخراجات میں لوگوں کو رعایت دینی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا حج اخراجات میں اضافہ عوام کی دسترس سے باہر ہے، اخراجات میں اضافہ ایک ڈرون حملہ سمجھتا ہوں، حج بھی سونامی کی زد میں آگیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات بھی نہیں مانیں گئیں

مشتاق احمد کا کہنا تھا حج پالیسی لوگوں کو حج کرنے سے روکنے کے مترادف ہے، حکومت حاجیوں کی بد دعائیں نہ لے، سنیما پر بحالی پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تو حج پر رعایت دی جائے۔