نواز شریف طبیعت بہتر ہونے پر دوبارہ جیل منتقل ہونگے، فیاض الحسن

Last Updated On 02 February,2019 05:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت بہتر ہونے پر اُنہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔

لاہور عجائب گھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ہر حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اُنہیں جیل میں بھی اُن کا پسندیدہ کھانا دیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میڈیکل بورٖڈ کی رپورٹ کی روشنی میں اُنہیں ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اُن کے چیک اپ کے لیے تین میڈیکل بورڈز بنا دئیے گئے ہیں۔