لاہور: (دنیا نیوز) پیرا میڈیکل سٹاف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمارے 70 سے 80 فیصد مطالبات مان لیے گئے ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو ہم پھر احتجاج شروع کر دیں گے۔
محکمہ صحت پنجاب کے پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے ستر سے 80 فیصد مطالبات مان لیے گئے ہیں۔
مظاہرین کے مطابق حکومت نے پیرا میڈیکل سٹاف کے ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے، تاہم اگر ان پر مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم پھر احتجاج شروع کر دیں گے، مطالبات سے انحراف کیا گیا تو پنجاب بھر میں ہم احتجاج ہوگا۔