شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور

Last Updated On 23 January,2019 12:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ شہباز شریف نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے شہباز شریف کا کوئی تعلق نہیں، رمضان شوگر ملز کیس بے بنیاد ہے، عدالت دونوں کیسز میں شہباز شریف کی ضمانتیں منظور کر کے رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔