گوادر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ

Last Updated On 07 January,2019 06:19 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) حکومت بلوچستان نے گوادر کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ جام کمال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کہا کہ گوادر کی ترقی کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد سے علاقے کی آبادی میں اضافہ اور تعمیراتی و ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کا اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ گوادر کو میٹروپولیٹن کارپوریشن بنانے سے اس کی اہمیت بڑھے گی اور شہری سہولتوں میں اضافہ ہو گا۔

جام کمال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی دیگر میونسپل کارپوریشنوں کو بھی آبادی، رقبہ اور بنیادی ڈھانچہ کی بنیاد پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا جائیزہ لیاجائے گا، اس اقدام سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کو یکساں ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔