حکومت کا فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ توسیع کا فیصلہ، ذرائع

Last Updated On 29 December,2018 03:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ فوجی عدالتوں کی مدت جنوری کے پہلے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع دی جائے گی، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے وزارت قانون نے آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا، آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔