'جیالے ای سی ایل سے نہیں ڈرتے، یہاں پیدا ہوئے یہیں مریں گے'

Last Updated On 28 December,2018 12:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان کا کہنا ہے جیالے ای سی ایل جیسی چیزوں سے نہیں ڈرتے، یہاں پیدا ہوئے یہیں مریں گے، ڈرتے ہیں گالی والے مہذب لڑکے سے، شہزادا کبرمستقل ایف آئی اے میں موجود رہتے تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹٰی کی رہنما شیری رحمان نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا آمریت کا سامنا کرنا پیپلزپارٹی کا طرہ امتیاز ہے، ہم اسے اپنی عزت سمجھتے ہیں، یہ سب اپوزیشن جماعتوں کا منہ بند کرنے کیلئے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا انتقامی کارروائی نظر آرہی ہے انکے انوکھے لاڈلے سب آزاد پھر رہے ہیں، زرداری صاحب نے 12، 12 سال جیل کاٹی اور باعزت بری ہوئے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا وزراء جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں کیسے بات کر سکتے ہیں کیا وہ ٹرائل کورٹ ہیں ؟، مقدمات پر تبصرے نہیں ہونا چاہیں، مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں، مفروضوں پر مبنی جھوٹ کے پلندوں پر مبنی رپورٹس بنائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں 18 ویں ترمیم سے متعلق خدشہ ہے، ہم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اس پربات کر رہے ہیں۔