وزیراعلیٰ کا میاں جاوید کی وفات کے بعد ہتھکڑیاں نہ کھولنے کا نوٹس

Last Updated On 22 December,2018 12:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے میاں جاوید کی وفات کے بعد بھی جیل انتظامیہ کی جانب سے ہتھکڑیاں نہ کھولنے کا نوٹس لے لیا۔ عثمان بزدار نے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کر لی۔

سی ای او سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس میاں جاوید کیمپ جیل میں انتقال کر گئے، جس کے بعد بھی ان کی ہتھکڑیاں نہ کھولی گئیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے کر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی انکوائری کر کے ذ مہ داروں کا تعین کیا جائے۔ سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرمیاں جاوید پر الزام تھا کہ انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کے سینڈیکٹ کی منظوری کے بعد لاہور میں غیر قانونی کیمپس کھولا تھا۔

سی ای او سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس نے یونیورسٹی میں مطلوبہ تعداد سے زیادہ داخلے دیئے اور طلباء سے فیس کی مد میں بھاری رقوم بھی وصول کیں۔ میاں جاوید پر نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس سے طلباء کے جعلی رزلٹ کارڈز اور رجسٹریشن کارڈ زبھی جاری کئے گئے، اس سلسلے میں طلباء کے بیانات اور شواہد بھی موجود ہیں۔